Sunan Abi Dawood Hadith 3610 (سنن أبي داود)
[3610]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (2368 وسندہ صحیح) ورواہ الترمذي (1343 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَبُو مُصْعَبٍ الزُّہْرِيُّ،حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ،عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: قَضَی بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاہِدِ. قَالَ أَبو دَاود: وَزَادَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ،أَخْبَرَنِي الشَّافِعِيُّ،عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسُہَيْلٍ فَقَالَ،أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ وَہُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ أَنِّي حَدَّثْتُہُ إِيَّاہُ وَلَا أَحْفَظُہُ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ وَقَدْ كَانَ أَصَابَتْ سُہَيْلًا عِلَّةٌ أَذْہَبَتْ بَعْضَ عَقْلِہِ وَنَسِيَ بَعْضَ حَدِيثِہِ فَكَانَ سُہَيْلٌ بَعْدُ يُحَدِّثُہُ،عَنْ رَبِيعَةَ،عَنْ أَبِيہِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک گواہ کے ساتھ قسم لے کر فیصلہ فرمایا (یعنی مدعی سے قسم لی۔) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ربیع بن سلیمان مؤذن نے مجھے اس روایت میں مزید کہا کہ ہمیں امام شافعی رحمہ اللہ نے عبدالعزیز سے روایت کیا۔عبدالعزیز نے کہا کہ میں نے سہیل بن ابی صالح سے یہ حدیث پوچھی تو کہا کہ مجھے (میرے شاگرد) ربیعہ الرائی نے بیان کیا اور وہ میرے نزدیک ثقہ اور معتمد ہے ‘ کہا کہ میں (سہیل) ہی نے ربیعہ کو یہ حدیث بیان کی تھی۔جو مجھے یاد نہیں۔عبدالعزیز کہتے ہیں کہ جناب سہیل بیمار ہو گئے تھے۔جس سے ان کی یادداشت زائل ہو گئی اور انہیں اپنی کئی حدیثیں بھول گئی تھیں۔چنانچہ سہیل اس کے بعد یوں سند بیان کیا کرتے تھے کہ مجھے ربیعہ نے مجھ سے روایت کیا کہ مجھے میرے والد نے بیان کیا۔