Sunan Abi Dawood Hadith 3617 (سنن أبي داود)
[3617]إسنادہ صحیح
أصلہ عند البخاري (2574) بغیر ھذا اللفظ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَسَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَحْمَدُ،قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: إِذَا كَرِہَ الِاثْنَانِ الْيَمِينَ،أَوِ اسْتَحَبَّاہَا،فَلْيَسْتَہِمَا عَلَيْہَا. قَالَ سَلَمَةُ قَالَ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ وَقَالَ إِذَا أُكْرِہَ الِاثْنَانِ عَلَی الْيَمِينِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر دونوں قسم کھانا ناپسند کریں یا دونوں ہی قسم کھانا چاہیں تو قسم کھانے کے لیے قرعہ ڈال لیں۔‘‘ سلمہ (سلمہ بن شبیب) نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی کہ جب دونوں قسم کھانے پر مجبور کر دیے جائیں تو قرعہ ڈال لیں (کہ کون قسم کھائے)۔