Sunan Abi Dawood Hadith 3623 (سنن أبي داود)
[3623]صحیح
صحیح مسلم (139)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَرَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ،إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّ ہَذَا غَلَبَنِي عَلَی أَرْضٍ كَانَتْ لِأَبِي؟ فَقَالَ الْكِنْدِيُّ: ہِيَ أَرْضِي فِي يَدِي،أَزْرَعُہَا،لَيْسَ لَہُ فِيہَا حَقٌّ! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِلْحَضْرَمِيِّ: أَلَكَ بَيِّنَةٌ،قَالَ: لَا،قَالَ: فَلَكَ يَمِينُہُ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّہُ فَاجِرٌ لَيْسَ يُبَالِي مَا حَلَفَ! لَيْسَ يَتَوَرَّعُ مِنْ شَيْءٍ! فَقَالَ: لَيْسَ لَكَ مِنْہُ إِلَّا ذَلِكَ.
سیدنا علقمہ بن وائل بن حجر حضرمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضر موت اور بنو کندہ کے دو آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے۔حضرمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آدمی میری زمین پر قابض ہو گیا ہے جو کہ میرے والد کی تھی۔کندی نے کہا: یہ زمین میری ہے ‘ میرے قبضے میں ہے ‘ میں ہی اسے کاشت کر رہا ہوں ‘ اس کا اس میں کوئی حق نہیں ہے۔تو نبی کریم ﷺ نے حضرمی سے کہا ’’کیا تیرا کوئی گواہ ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو پھر تیرے لیے اس کی قسم ہے۔‘‘ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ فاجر آدمی ہے ‘ اسے کوئی پروا نہیں کہ کیا قسم کھا رہا ہے۔اسے کسی چیز کا پرہیز اور ڈر نہیں ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تیرے لیے اس سے بس یہی ہے۔‘‘