Sunan Abi Dawood Hadith 3624 (سنن أبي داود)

[3624] إسنادہ ضعیف

وانظر الحدیث السابق نحوہ (488)

انوار الصحیفہ ص 129

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَنَحْنُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ-يَعْنِي: لِلْيَہُودِ-: أَنْشُدُكُمْ بِاللہِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَی مُوسَی،مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ عَلَی مَنْ زَنَی؟. وَسَاقَ الْحَدِيثَ فِي قِصَّةِ الرَّجْمِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہودیوں سے کہا: ’’میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس نے موسیٰ پر تورات نازل فرمائی ‘ تم لوگ زانی کے بارے میں تورات میں کیا پاتے ہو؟‘‘ اور قصہ رجم کے بارے میں حدیث بیان کی۔