Sunan Abi Dawood Hadith 3626 (سنن أبي داود)
[3626] إسنادہ ضعیف
سعید وقتادۃ مدلسان وعنعنا
والسند مرسل
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی،حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہُ-يَعْنِي: لِابْنِ صُورِيَا-: أُذَكِّرُكُمْ بِاللہِ الَّذِي نَجَّاكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ،وَأَقْطَعَكُمُ الْبَحْرَ،وَظَلَّلَ عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ،وَأَنْزَلَ عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَی،وَأَنْزَلَ عَلَيْكُمُ التَّوْرَاةَ عَلَی مُوسَی, أَتَجِدُونَ فِي كِتَابِكُمُ الرَّجْمَ؟. قَالَ: ذَكَّرْتَنِي بِعَظِيمٍ! وَلَا يَسَعُنِي أَنْ أَكْذِبَكَ... وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
جناب عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ابن صوریا (یہودی) سے کہا: ’’میں تمہیں اس اللہ کی یاد دلاتا ہوں جس نے تمہیں آل فرعون سے نجات دی،تمہارے لیے سمندر کو شق کیا،تم پر بادلوں کا سایہ کیا اور من و سلویٰ نازل کیا اور تمہارے لیے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل فرمائی،کیا تم اپنی کتاب میں رجم کا حکم پاتے ہو؟‘‘ اس نے کہا: آپ نے مجھے بڑی عظیم ذات کی یاد دلائی ہے اور میرے لیے ممکن نہیں کہ آپ کو جھٹلا سکوں۔اور حدیث بیان کی۔