Sunan Abi Dawood Hadith 3634 (سنن أبي داود)
[3634]صحیح
صحیح بخاری (2463) صحیح مسلم (1609)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّہْرِيِّ عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُكُمْ أَخَاہُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِہِ, فَلَا يَمْنَعُہُ. فَنَكَّسُوا،فَقَالَ: مَا لِي أَرَاكُمْ قَدْ أَعْرَضْتُمْ؟! لَأُلْقِيَنَّہَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ. قَالَ أَبو دَاود: وَہَذَا حَدِيثُ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ وَہُوَ أَتَمُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم سے کوئی بھائی اجازت چاہے کہ تمہاری دیوار میں لکڑی گاڑ لے،تو اسے مت روکو۔‘‘ تو سامعین نے اپنی گردنیں جھکا لیں۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کیا بات ہے کہ تم اس سے اعراض کرنے لگے ہو۔میں اسے تمہارے کندھوں پر ٹکاؤں گا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت ابن ابی خلف کی ہے اور کامل ہے۔