Sunan Abi Dawood Hadith 364 (سنن أبي داود)
[364] إسنادہ ضعیف
عبد اللہ بن أبي نجیح مدلس (طبقات المدلسین: 77/ 3) وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدْ كَانَ يَكُونَ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيہِ تَحِيضُ قَدْ تُصِيبُہَا الْجَنَابَةُ ثُمَّ تَرَی فِيہِ قَطْرَةً مِنْ دَمٍ فَتَقْصَعُہُ بَرِيقِہَا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ ہم ازواج رسول میں سے ہر ایک کے پاس ایک کرتا ہی ہوا کرتا تھا۔اسی میں ایام حیض گزرتے،اسی میں جنابت ہوتی،پھر اگر اس میں خون کا قطرہ دیکھتی تو اسے لعاب لگا کر ملتی (اور اس کا ازالہ کر دیتی)۔