Sunan Abi Dawood Hadith 365 (سنن أبي داود)
[365]حسن
ابن لھیعۃ صرح بالسماع عند البیھقي (2/408) ورواہ عنہ عبد اللہ بن وھب وغیرہ وللحدیث طریق آخر عند أحمد (2/364)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتْ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہُ لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ وَأَنَا أَحِيضُ فِيہِ فَكَيْفَ أَصْنَعُ قَالَ إِذَا طَہُرْتِ فَاغْسِلِيہِ ثُمَّ صَلِّي فِيہِ فَقَالَتْ فَإِنْ لَمْ يَخْرُجْ الدَّمُ قَالَ يَكْفِيكِ غَسْلُ الدَّمِ وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُہُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خولہ بنت یسار رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کے ہاں آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! میرے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہے اور مجھے اس میں حیض آتا ہے،تو کیسے کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم پاک ہوا کرو تو اسے دھو لیا کرو اور اس میں نماز پڑھا کرو۔‘‘ وہ کہنے لگیں کہ اگر اس سے خون (کا نشان) نہ نکلے تو؟ فرمایا ’’تمہیں خون کا دھو ڈالنا کافی ہے۔اس سے داغ اور نشان کا کوئی حرج نہیں۔‘‘