Sunan Abi Dawood Hadith 3643 (سنن أبي داود)

[3643]صحیح

رواہ مسلم (2699) مطولًا

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ مَا مِنْ رَجُلٍ يَسْلُكُ طَرِيقًا يَطْلُبُ فِيہِ عِلْمًا, إِلَّا سَہَّلَ اللہُ لَہُ بِہِ طَرِيقَ الْجَنَّةِ،وَمَنْ أَبْطَأَ بِہِ عَمَلُہُ, لَمْ يُسْرِعْ بِہِ نَسَبُہُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی علم حاصل کرنے کے لیے کسی راہ پر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔اور جسے اس کے عمل نے پیچھے رکھا اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔‘‘