Sunan Abi Dawood Hadith 3644 (سنن أبي داود)
[3644] إسنادہ ضعیف
نملۃ بن أبي نملۃ مستور کما فی التحریر (7189) وثقہ ابن حبان وحدہ (485/5)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي نَمْلَةَ الْأَنْصَارِيُّ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّہُ بَيْنَمَا ہُوَ جَالِسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَعِنْدَہُ رَجُلٌ مِنَ الْيَہُودِ،مُرَّ بِجَنَازَةٍ،فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ! ہَلْ تَتَكَلَّمُ ہَذِہِ الْجَنَازَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: اللہُ أَعْلَمُ،فَقَالَ الْيَہُودِيُّ: إِنَّہَا تَتَكَلَّمُ! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: مَا حَدَّثَكُمْ أَہْلُ الْكِتَابِ فَلَا تُصَدِّقُوہُمْ وَلَا تُكَذِّبُوہُمْ،وَقُولُوا: آمَنَّا بِاللہِ وَرُسُلِہِ،فَإِنْ كَانَ بَاطِلًا, لَمْ تُصَدِّقُوہُ،وَإِنْ كَانَ حَقًّا, لَمْ تُكَذِّبُوہُ.
جناب ابن ابی نملہ اپنے والد (ابونملہ عمار بن معاذ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ہاں بیٹھے ہوئے تھے اور ایک یہودی بھی آپ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک جنازہ گزرا۔اس نے پوچھا: اے محمد! کیا یہ (میت) بولتی ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔‘‘ یہودی نے کہا: یہ بولتی ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اہل کتاب جو تمہیں بیان کریں تم اس کی تصدیق کرو نہ تکذیب۔بلکہ یوں کہو: ہم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے۔اگر ان کی بات غلط ہوئی تو تم نے (گویا) اس کی تصدیق نہیں کی اور اگر سچ ہوئی تو اسے جھٹلایا نہیں ہو گا۔‘‘