Sunan Abi Dawood Hadith 3645 (سنن أبي داود)

[3645]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (2715 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ خَارِجَةَ يَعْنِي ابْنَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَمَرَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ فَتَعَلَّمْتُ لَہُ كِتَابَ يَہُودَ وَقَالَ إِنِّي وَاللہِ مَا آمَنُ يَہُودَ عَلَی كِتَابِي فَتَعَلَّمْتُہُ فَلَمْ يَمُرَّ بِي إِلَّا نِصْفُ شَہْرٍ حَتَّی حَذَقْتُہُ فَكُنْتُ أَكْتُبُ لَہُ إِذَا كَتَبَ وَأَقْرَأُ لَہُ إِذَا كُتِبَ إِلَيْہِ

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں نے یہودیوں کی تحریر سیکھ لی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ کی قسم! یہودیوں سے جو میں لکھواتا ہوں اس پر مجھے اعتماد نہیں ہے۔‘‘ چنانچہ میں نے (ان کی زبان لکھنا پڑھنا) سیکھ لی،اور دو ہفتے نہ گزرے کہ میں اس میں خوب ماہر ہو گیا۔پھر آپ ﷺ کو جب کچھ لکھنا ہوتا تو میں ہی لکھا کرتا۔اور جب کوئی خط وغیرہ آتا تو آپ ﷺ کو پڑھ کر سناتا تھا۔