Sunan Abi Dawood Hadith 3651 (سنن أبي داود)

[3651]صحیح

صحیح بخاری (107)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَی عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ مُسَدَّدٌ أَبُو بِشْرٍ عَنْ وَبَرَةُ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قُلْتُ لِلزُّبَيْرِ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ كَمَا يُحَدِّثُ عَنْہُ أَصْحَابُہُ فَقَالَ أَمَا وَاللہِ لَقَدْ كَانَ لِي مِنْہُ وَجْہٌ وَمَنْزِلَةٌ وَلَكِنِّي سَمِعْتُہُ يَقُولُ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنْ النَّارِ

جناب عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سیدنا زبیر (زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ) سے عرض کیا کہ آپ کو کیا مانع ہے کہ آپ ﷺ سے اس طرح احادیث بیان نہیں کرتے جیسے کہ آپ کے دیگر ساتھی بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے آپ ﷺ کے ہاں بہت ہی قدر و منزلت حاصل تھی۔لیکن میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا اسے چاہیئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔‘‘