Sunan Abi Dawood Hadith 3654 (سنن أبي داود)

[3654]صحیح

صحیح بخاری (3567) صحیح مسلم (2493)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،قَالَ: جَلَسَ أَبُو ہُرَيْرَةَ إِلَی جَنْبِ حُجْرَةِ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا وَہِيَ تُصَلِّي،فَجَعَلَ يَقُولُ: اسْمَعِي يَا رَبَّةَ الْحُجْرَةِ-مَرَّتَيْنِ-،فَلَمَّا قَضَتْ صَلَاتَہَا،قَالَتْ: أَلَا تَعْجَبُ إِلَی ہَذَا وَحَدِيثِہِ،إِنْ كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لَيُحَدِّثُ الْحَدِيثَ لَوْ شَاءَ الْعَادُّ أَنْ يُحْصِيَہُ أَحْصَاہُ.

سیدنا عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پہلو میں بیٹھے جبکہ وہ نماز پڑھ رہی تھیں۔ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے حجرے والی! سنیے۔دوبار کہا۔جب انہوں نے اپنی نماز پوری کر لی تو کہا: کیا تمہیں اس شخص پر اور اس کی باتوں پر تعجب نہیں آتا ‘ تحقیق رسول اللہ ﷺ بات کرتے تو اگر کوئی (آپ ﷺ کے الفاظ) شمار کرنا چاہتا تو شمار کر سکتا تھا۔