Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 367 (سنن أبي داود)

[367]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يُصَلِّ فِي شُعُرِنَا أَوْ فِي لُحُفِنَا قَالَ عُبَيْدُ اللہِ شَكَّ أَبِي

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے کپڑوں یا لحافوں میں نماز نہ پڑھا کرتے تھے۔(یعنی بالعموم) عبیداللہ نے کہا ((شعرنا أو فی لحفنا)) کے الفاظ میں میرے والد کو شک ہوا ہے۔