Sunan Abi Dawood Hadith 368 (سنن أبي داود)
[368]صحیح
والحدیث السابق (367) شاھد لہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ لَا يُصَلِّ فِي مَلَاحِفِنَا قَالَ حَمَّادٌ وَسَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي صَدَقَةَ قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْہُ فَلَمْ يُحَدِّثْنِي وَقَالَ سَمِعْتُہُ مُنْذُ زَمَانٍ وَلَا أَدْرِي مِمَّنْ سَمِعْتُہُ وَلَا أَدْرِي أَسَمِعْتُہُ مِنْ ثَبْتٍ أَوْ لَا فَسَلُوا عَنْہُ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہمارے لحافوں میں نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔حماد نے کہا: میں نے سعید بن ابی صدقہ سے سنا،وہ کہتے تھے کہ میں نے محمد بن سیرین سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان نہیں کی۔اور کہا کہ میں نے اسے ایک مدت پہلے سنا تھا،معلوم نہیں کس سے سنا تھا،وہ ثقہ تھا یا نہیں۔تم دیگر علماء سے اس کی تحقیق کر لو۔