Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 369 (سنن أبي داود)

[369]إسنادہ صحیح

وأصلہ متفق علیہ انظر صحیح البخاري (333) وصحیح مسلم (513)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ سَمِعَہُ مِنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ يُحَدِّثُہُ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی وَعَلَيْہِ مِرْطٌ وَعَلَی بَعْضِ أَزْوَاجِہِ مِنْہُ وَہِيَ حَائِضٌ وَہُوَ يُصَلِّ وَہُوَ عَلَيْہِ

ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نماز پڑھی،آپ ایک کمبل اوڑھے ہوئے تھے جس کا کچھ حصہ آپ پر اور کچھ ان کی اہلیہ پر تھا اور وہ حیض سے تھیں آپ ﷺ اس حالت میں نماز پڑھتے رہے کہ وہ آپ پر تھا۔