Sunan Abi Dawood Hadith 3690 (سنن أبي داود)
[3690]صحیح
صحیح مسلم (1997)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَا نَشْہَدُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ
سیدنا عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے،ان دونوں نے کہا ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کے برتن (تونبہ) ‘ سبز رنگ کا برتن جس میں روغن مل لیا جاتا تھا ‘ روغن زفت لگے برتن اور چوبی برتن سے منع فرمایا ہے۔