Sunan Abi Dawood Hadith 3693 (سنن أبي داود)

[3693]صحیح

صحیح مسلم (1993)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ،عَنْ نُوحِ بْنِ قَيْسٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَوْنٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ: أَنْہَاكُمْ عَنِ النَّقِيرِ،وَالْمُقَيَّرِ،وَالْحَنْتَمِ،وَالدُّبَّاءِ،وَالْمُزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ،وَلَكِنِ اشْرَبْ فِي سِقَائِكَ وَأَوْكِہْ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وفد عبدالقیس کے لوگوں سے فرمایا ’’میں تمہیں لکڑی کے کھدے ہوئے برتن ‘ روغن زفت لگے برتن ‘ سبز رنگ کے روغن ملے ہوئے برتن اور کدو کے برتن (تونبے) سے منع کرتا ہوں اور بڑی مشک سے بھی جس کو اوپر سے کاٹا گیا ہو اور پیندے کی طرف سے سوراخ نہ ہوں منع کرتا ہوں ‘ لیکن اپنے مشکیزے سے پیا کرو اور پھر اس کا منہ باندھ دیا کرو۔‘‘ (یعنی اس میں نبیذ بنایا کرو)۔