Sunan Abi Dawood Hadith 3708 (سنن أبي داود)

[3708] إسنادہ ضعیف

صفیۃ بنت عطیۃ لا تعرف (تقریب: 8625) وأبو بحر عبد الرحمٰن بن عثمان البکراوي ضعیف

انوار الصحیفہ ص 132

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَی الْحَسَّانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْحِمَّانِيُّ حَدَّثَتْنِي صَفِيَّةُ بِنْتُ عَطِيَّةَ قَالَتْ دَخَلْتُ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی عَائِشَةَ فَسَأَلْنَاہَا عَنْ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ فَقَالَتْ كُنْتُ آخُذُ قَبْضَةً مِنْ تَمْرٍ وَقَبْضَةً مِنْ زَبِيبٍ فَأُلْقِيہِ فِي إِنَاءٍ فَأَمْرُسُہُ ثُمَّ أَسْقِيہِ النَّبِيَّ ﷺ

صفیہ بنت عطیہ کہتی ہیں کہ میں وفد عبدالقیس کی خواتین کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی۔ہم نے آپ سے کھجور اور کشمش کو ملانے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: میں ایک مٹھی کھجور اور ایک مٹھی کشمش لیتی اور انہیں پانی میں ڈال دیتی پھر انہیں اپنے ہاتھ سے مسلتی اور نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کرتی اور انہیں پلایا کرتی تھی۔