Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 371 (سنن أبي داود)

[371]صحیح

صحیح مسلم (288)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّہُ كَانَ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا فَاحْتَلَمَ فَأَبْصَرَتْہُ جَارِيَةٌ لِعَائِشَةَ وَہُوَ يَغْسِلُ أَثَرَ الْجَنَابَةِ مِنْ ثَوْبِہِ أَوْ يَغْسِلُ ثَوْبَہُ فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ فَقَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَأَنَا أَفْرُكُہُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ الْأَعْمَشُ كَمَا رَوَاہُ الْحَكَمُ

ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں (بطور مہمان) آئے ہوئے تھے کہ انہیں احتلام ہو گیا۔وہ کپڑے سے احتلام کا نشان دھو رہے تھے یا کپڑا دھو رہے تھے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی نے انہیں دیکھ لیا۔اس نے جا کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا تو انہوں نے کہا: مجھے خوب یاد ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے کپڑے سے اسے کھرچ ڈالا کرتی تھی۔اس روایت کو اعمش نے بھی روایت کیا جیسے کہ حکم نے روایت کیا ہے۔