Sunan Abi Dawood Hadith 3716 (سنن أبي داود)

[3716]صحیح

أخرجہ النسائي (5213) ورواہ ابن ماجہ (3409) ورواہ قزعۃ بن یحیی عن أبي ھریرۃ انظر سنن الدارقطني (4/252)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ،عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُسَيْنٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ فَتَحَيَّنْتُ فِطْرَہُ بِنَبِيذٍ صَنَعْتُہُ فِي دُبَّاءٍ ثُمَّ أَتَيْتُہُ بِہِ فَإِذَا ہُوَ يَنِشُّ فَقَالَ: اضْرِبْ بِہَذَا الْحَائِطِ فَإِنَّ ہَذَا شَرَابُ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مجھے علم تھا کہ رسول اللہ ﷺ روزہ رکھا کرتے ہیں ‘ چنانچہ (ایک روز) میں آپ ﷺ کے لیے افطار کے وقت نبیذ لے آیا جو میں نے کدو کے برتن میں بنائی تھی اور اس میں خمیر اٹھا ہوا تھا (وہ جوش مار رہی تھی) تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے اس دیوار پر دے مار ‘ بلاشبہ یہ ان لوگوں کا مشروب ہے جو اللہ اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔‘‘