Sunan Abi Dawood Hadith 3718 (سنن أبي داود)

[3718]صحیح

صحیح بخاری (5615)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبُرَةَ أَنَّ عَلِيًّا دَعَا بِمَاءٍ فَشَرِبَہُ وَہُوَ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رِجَالًا يَكْرَہُ أَحَدُہُمْ أَنْ يَفْعَلَ ہَذَا وَقَدْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ مِثْلَ مَا رَأَيْتُمُونِي أَفْعَلُہُ.

جناب نزال بن سبرہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور کھڑے ہو کر پیا ‘ پھر کہا: تحقیق کچھ لوگ اس کو مکرو سمجھنے لگے ہیں حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ اس طرح کر لیا کرتے تھے جیسے تم نے مجھے کرتے دیکھا ہے۔(یعنی کھڑے ہو کر پی لیا کرتے تھے)۔