Sunan Abi Dawood Hadith 3719 (سنن أبي داود)
[3719]صحیح
وللحدیث شواھد عند البخاري (5628) وأبي داود (2557) والترمذي (1795) وغیرھم مشکوۃ المصابیح (4126)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ وَعَنْ رُكُوبِ الْجَلَّالَةِ وَالْمُجَثَّمَةِ. قَالَ أَبو دَاود: الْجَلَّالَةُ الَّتِي تَأْكُلُ الْعَذْرَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پیا جائے اور گندگی کھانے والے جانور پر سواری کی جائے اور ایسا جانور کھایا جائے جس کو باندھ کر نشانہ مارا گیا ہو۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ((جلالۃ)) اس جانو کو کہتے ہیں جو پاخانہ کھاتا ہو۔(یعنی جس کی یہ عادت ہو)۔