Sunan Abi Dawood Hadith 3724 (سنن أبي داود)

[3724]صحیح

صحیح بخاری (5621)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ،حَدَّثَنِي فُلَيْحٌ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَرَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِہِ عَلَی رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَہُوَ يُحَوِّلُ الْمَاءَ فِي حَائِطِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: إِنْ كَانَ عِنْدَكَ مَاءٌ بَاتَ ہَذِہِ اللَّيْلَةَ فِي شَنٍّ وَإِلَّا كَرَعْنَا قَالَ بَلْ عِنْدِي مَاءٌ بَاتَ فِي شَنٍّ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے ایک صحابی کے ساتھ ایک انصاری کے ہاں تشریف لے گئے جب کہ وہ اپنے باغ میں پانی لگا رہا تھا۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تمہارے پاس ایسا پانی ہے جو رات بھر مشکیزے میں ہو (تو لے آؤ) ورنہ ہم کنوئیں کے حوض میں جمع شدہ پانی ہی منہ لگا کر پی لیتے ہیں۔‘‘ اس نے کہا: ہاں ‘ میرے پاس مشکیزے میں رات کا پانی موجود ہے۔