Sunan Abi Dawood Hadith 3731 (سنن أبي داود)

[3731]صحیح

صحیح بخاری (5623) صحیح مسلم (2012)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

-حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ،عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَغْلِقْ بَابَكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللہِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا مُغْلَقًا وَأَطْفِ مِصْبَاحَكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللہِ وَخَمِّرْ إِنَاءَكَ وَلَوْ بِعُودٍ تَعْرِضُہُ عَلَيْہِ وَاذْكُرِ اسْمَ اللہِ وَأَوْكِ سِقَاءَكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللہِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اپنا دروازہ بند کر اور اللہ کا نام لے،بلاشبہ شیطان بند دروازہ نہیں کھول سکتا۔اپنا چراغ بجھا اور اللہ کا نام لے۔اپنا برتن ڈھانپ کر رکھ خواہ اس میں کوئی لکڑی آڑے طور پر رکھ دے اور اللہ کا نام لے۔اور اپنے مشکیزے کا تسمہ باندھ کر رکھ اور اللہ کا نام لے۔‘‘