Sunan Abi Dawood Hadith 3732 (سنن أبي داود)

[3732]صحیح

صحیح مسلم (2012)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِہَذَا الْخَبَرِ وَلَيْسَ بِتَمَامِہِ قَالَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا غَلَقًا وَلَا يَحُلُّ وِكَاءً وَلَا يَكْشِفُ إِنَاءً وَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَی النَّاسِ بَيْتَہُمْ أَوْ بُيُوتَہُمْ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث بیان کی (عبداللہ بن مسلمہ کی) یہ روایت مکمل نہیں ہے،فرمایا ’’شیطان بند دروازہ نہیں کھول سکتا،نہ تسمہ اور بندھنا ہی کھول سکتا ہے اور نہ ڈھانپے ہوئے برتن کو ننگا کر سکتا ہے،(چراغ بجھا کر نہ سویا جائے تو اس کا نقصان یہ ہے کہ) چوہیا لوگوں کے گھروں کو جلا ڈالتی ہے۔‘‘ (بتی کو گھسیٹ لے جاتی ہے اور اس طرح گھر میں آگ لگ جاتی ہے)۔