Sunan Abi Dawood Hadith 3745 (سنن أبي داود)

[3745] إسنادہ ضعیف

قتادۃ والحسن عنعنا و عبد اللہ بن عثمان الثقفي: مجہول (تقریب التہذیب:3470)

وللحدیث شواہد ضعیفۃ

انوار الصحیفہ ص 133

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ،حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ،حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ،عَنْ رَجُلٍ أَعْوَرَ مِنْ ثَقِيفٍ-كَانَ يُقَالُ لَہُ مَعْرُوفًا, أَيْ: يُثْنَی عَلَيْہِ خَيْرًا،إِنْ لَمْ يَكُنِ اسْمُہُ زُہَيْرُ بْنُ عُثْمَانَ،فَلَا أَدْرِي مَا اسْمُہُ!-،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْوَلِيمَةُ أَوَّلَ يَوْمٍ حَقٌّ،وَالثَّانِيَ مَعْرُوفٌ،وَالْيَوْمَ الثَّالِثَ سُمْعَةٌ وَرِيَاءٌ. قَالَ قَتَادَةُ: وَحَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ دُعِيَ أَوَّلَ يَوْمٍ فَأَجَابَ،وَدُعِيَ الْيَوْمَ الثَّانِيَ فَأَجَابَ،وَدُعِيَ الْيَوْمَ الثَّالِثَ،فَلَمْ يُجِبْ،وَقَالَ: أَہْلُ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ!.

عبداللہ بن عثمان نے قبیلہ ثقیب کے ایک کانے آدمی سے روایت کی،اسے معروف کہا جاتا تھا،یعنی اس کی مدح کی جاتی تھی۔اگر اس کا نام زہیر بن عثمان نہیں تو مجھے معلوم نہیں کہ اس کا کیا نام تھا؟ اس نے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’بیشک ولیمہ پہلے دن حق (لازم) ہے،دوسرے دن نیکی ہے اور تیسرے دن شہرہ اور دکھلاوا ہے۔‘‘ قتادہ رحمہ اللہ نے ایک آدمی سے نقل کیا کہ جناب سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو پہلے دن دعوت دی گئی تو قبول کی،دوسرے دن بلایا گیا تو قبول کیا،تیسرے دن بلایا گیا تو قبول نہ کیا اور کہا: یہ لوگ شہرہ اور دکھلاوا چاہتے ہیں۔