Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 376 (سنن أبي داود)

[376]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (502)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُجَاہِدُ بْنُ مُوسَی وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ ﷺ فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ وَلِّنِي قَفَاكَ فَأُوَلِّيہِ قَفَايَ فَأَسْتُرُہُ بِہِ فَأُتِيَ بِحَسَنٍ أَوْ حُسَيْنٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا فَبَالَ عَلَی صَدْرِہِ فَجِئْتُ أَغْسِلُہُ فَقَالَ يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ قَالَ عَبَّاسٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہُوَ أَبُو الزَّعْرَاءِ قَالَ ہَارُونُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ الْأَبْوَالُ كُلُّہَا سَوَاءٌ

سیدنا ابو سمح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔آپ ﷺ جب غسل کرنا چاہتے تو مجھے فرماتے ’’میری طرف اپنی گدی (پشت) کر لو۔“ تو میں آپ کی طرف گدی کر کے کھڑا ہو جاتا اور آپ ﷺ کو اس طرح پردہ کرتا۔(ایک بار) سیدنا حسین اور حسن رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو انہوں نے آپ ﷺ کے سینے پر پیشاب کر دیا۔میں اسے دھونے آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جاتے ہیں۔‘‘ عباس (عباس بن عبدالعظیم) نے اپنی سند میں (((حدثنی)) مفرد کے صیغے کے بجائے) ((حدثنا یحیی بن الولید)) ذکر کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں اور وہ ابو الزرعراء ہے اور ہارون بن تمیم نے جناب حسن بصری سے نقل کیا ہے کہ پیشاب سب برابر ہے۔