Sunan Abi Dawood Hadith 3764 (سنن أبي داود)
[3764] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (3286)
الولید بن مسلم: لم یصرح بالسماع المسلسل
وحرب بن وحشي مجہول (التحریر: 1170) لم یوثقہ غیر ابن حبان
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ ﷺ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا نَأْكُلُ وَلَا نَشْبَعُ قَالَ فَلَعَلَّكُمْ تَفْتَرِقُونَ قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَاجْتَمِعُوا عَلَی طَعَامِكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَيْہِ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيہِ قَالَ أَبُو دَاوُد إِذَا كُنْتَ فِي وَلِيمَةٍ فَوُضِعَ الْعَشَاءُ فَلَا تَأْكُلْ حَتَّی يَأْذَنَ لَكَ صَاحِبُ الدَّارِ
وحشی بن حرب اپنے والد سے اور وہ (وحشی کے) دادا صحابی (وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ اصحاب نبی کریم ﷺ نے کہا: اے اللہ کے رسول اللہ ﷺ! ہم کھاتے ہیں مگر سیر نہیں ہوتے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’شاید تم لوگ علیحدہ علیحدہ ہو کر کھاتے ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اکٹھے ہو کر کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لیا کرو ‘ اس میں تمہارے لیے برکت پیدا کر دی جائے گی۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: جب تم کسی دعوت میں شریک ہو اور عشائیہ (کھانا) سامنے رکھ دیا جائے تو جب تک گھر والا اجازت نہ دے مت کھاؤ۔