Sunan Abi Dawood Hadith 3765 (سنن أبي داود)

[3765]صحیح

صحیح مسلم (2018)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَہُ فَذَكَرَ اللہَ عِنْدَ دُخُولِہِ وَعِنْدَ طَعَامِہِ قَالَ الشَّيْطَانُ لَا مَبِيتَ لَكُمْ وَلَا عَشَاءَ وَإِذَا دَخَلَ فَلَمْ يُذْكَرْ اللہَ عِنْدَ دُخُولِہِ قَالَ الشَّيْطَانُ أَدْرَكْتُمْ الْمَبِيتَ فَإِذَا لَمْ يَذْكُرْ اللہَ عِنْدَ طَعَامِہِ قَالَ أَدْرَكْتُمْ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا ’’انسان جب انسان جب اپنے گھر میں داخل ہوتے ہوئے اللہ کا نام لیتا ہے اور پھر اپنے کھانے پر بھی اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان کہتا ہے: تمہارے لیے یہاں نہ رات کا کوئی ٹھکانا ہے اور نہ رات کا کھانا۔اور جب انسان داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر نہ کرے تو شیطان کہتا ہے تمہیں رات کا ٹھکانا مل گیا اور جب کھانے پر بھی اللہ کا نام نہ لے تو کہتا ہے تمہیں رات کے ٹھکانے کے ساتھ ساتھ کھانا بھی مل گیا۔‘‘