Sunan Abi Dawood Hadith 3768 (سنن أبي داود)
[3768]إسنادہ حسن
المثنٰی بن عبد الرحمن حسن الحدیث مشکوۃ المصابیح (4203)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُزَاعِيُّ عَنْ عَمِّہِ أُمَيَّةَ بْنِ مَخْشِيٍّ وَكَانَ مَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ جَالِسًا وَرَجُلٌ يَأْكُلُ فَلَمْ يُسَمِّ حَتَّی لَمْ يَبْقَ مِنْ طَعَامِہِ إِلَّا لُقْمَةٌ فَلَمَّا رَفَعَہَا إِلَی فِيہِ قَالَ بِسْمِ اللہِ أَوَّلَہُ وَآخِرَہُ فَضَحِكَ النَّبِيُّ ﷺ ثُمَّ قَالَ مَا زَالَ الشَّيْطَانُ يَأْكُلُ مَعَہُ فَلَمَّا ذَكَرَ اسْمَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ اسْتَقَاءَ مَا فِي بَطْنِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ جَدُّ سُلَيْمَانَ بْنَ حَرْبٍ مِنْ قِبَلِ أُمِّہِ
سیدنا امیہ بن مخشیرضی اللہ عنہ ایک صحابی تھے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے جبکہ ایک آدمی کھانا کھا رہا تھا اس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی۔حتیٰ کہ جب اس کے کھانے سے ایک لقمہ باقی رہ گیا تو اس اسے اپنے منہ کی طرف اٹھاتے ہوئے کہا: ((بسم اللہ أولہ وآخرہ)) ’’اللہ کے نام سے اس (کھانے) کے شروع میں اور آخر میں بھی۔‘‘ تو نبی کریم ﷺ ہنسنے لگے اور فرمایا ’’شیطان اس کے ساتھ کھائے جا رہا تھا جب اس نے اللہ کا نام لیا تو جو کچھ اس کے پیٹ میں تھا اس نے وہ سب قے کر کے نکال دیا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جابر بن صبح ‘ سلیمان بن حرب کے نانا ہیں۔