Sunan Abi Dawood Hadith 3771 (سنن أبي داود)
[3771]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ،عَنْ شُعَيْبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: ((مَا رُئِيَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مُتَّكِئًا قَطُّ،وَلَا يَطَأُ عَقِبَہُ رَجُلَانِ
جناب شعیب بن عبداللہ بن عمرو اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا گیا کہ آپ ﷺ نے تکیہ لگا کر کھانا کھایا ہو یا دو آدمیوں نے بھی آپ ﷺ کی ایڑیاں روندی ہوں۔(ایسے نہیں ہوا کہ آپ ﷺ تکبرانہ انداز سے آگے آگے چلیں اور لوگ آپ ﷺ کے پیچھے ہوں)۔