Sunan Abi Dawood Hadith 3790 (سنن أبي داود)

[3790] إسنادہ ضعیف

نسائی (4336،4337) ابن ماجہ (3198)

صالح بن یحیی بن المقدام: لین وأبوہ مستور

انوار الصحیفہ ص 135

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ شَبِيبٍ وَحَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ حَيْوَةُ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ صَالِحِ بْنِ يَحْيَی بْنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ وَالْبِغَالِ وَالْحَمِيرِ زَادَ حَيْوَةُ وَكُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہُوَ قَوْلُ مَالِكٍ قَالَ أَبُو دَاوُد لَا بَأْسَ بِلُحُومِ الْخَيْلِ وَلَيْسَ الْعَمَلُ عَلَيْہِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَذَا مَنْسُوخٌ قَدْ أَكَلَ لُحُومَ الْخَيْلِ جَمَاعَةٌ مَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْہُمْ ابْنُ الزُّبَيْرِ وَفَضَالَةُ بْنُ عُبَيْدٍ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَأَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ وسُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ وَعَلْقَمَةُ وَكَانَتْ قُرَيْشٌ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ تَذْبَحُہَا

سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھوڑے ‘ خچر اور گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔حیوہ بن شریح نے مزید کہا: درندوں میں سے ہر ناب دار (کچلی والے) جانور سے بھی منع فرمایا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے (یعنی گھوڑا مکروہ ہے)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ گھوڑے کے گوشت میں کوئی حرج نہیں مگر اس پر عمل نہیں ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اور یہ (روایت جس میں گھوڑے کے گوشت کھانے کی ممانعت ہے) منسوخ ہے۔رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی ایک جماعت نے گھوڑے کا گوشت کھایا ہے۔ان میں سیدنا ابن زبیر ‘ فضالہ بن عبید ‘ انس بن مالک ‘ اسماء بنت ابی بکر ‘ سوید بن غفلہ اور علقمہ رضی اللہ عنہ کا نام آتا ہے۔اور رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں قریشی لوگ گھوڑا ذبح کیا کرتے تھے۔