Sunan Abi Dawood Hadith 3791 (سنن أبي داود)
[3791]صحیح
صحیح بخاری (2572) صحیح مسلم (1953)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ غُلَامًا حَزَوَّرًا فَصِدْتُ أَرْنَبًا فَشَوَيْتُہَا فَبَعَثَ مَعِي أَبُو طَلْحَةَ بِعَجُزِہَا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَأَتَيْتُہُ بِہَا فَقَبِلَہَا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک نوخیز مضبوط لڑکا تھا۔میں نے ایک خرگوش شکار کیا ‘ پھر میں نے اسے بھون لیا۔تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے مجھے اس کا پچھلا دھڑ دے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بھیجا۔میں اسے آپ کے پاس لے آیا تو آپ نے اسے قبول فرما لیا۔