Sunan Abi Dawood Hadith 3792 (سنن أبي داود)

[3792] إسنادہ ضعیف

محمد بن خالد بن الحویرث مستور (تقریب التہذیب: 5842) وأبوہ مجہول (التحریر: 1621) لم یوثقہ غیر ابن حبان

انوار الصحیفہ ص 135

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي خَالِدَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ يَقُولُ إِنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو كَانَ بِالصِّفَاحِ قَالَ مُحَمَّدٌ مَكَانٌ بِمَكَّةَ وَإِنَّ رَجُلًا جَاءَ بِأَرْنَبٍ قَدْ صَادَہَا فَقَالَ يَا عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو مَا تَقُولُ قَالَ قَدْ جِيءَ بِہَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَنَا جَالِسٌ فَلَمْ يَأْكُلْہَا وَلَمْ يَنْہَ عَنْ أَكْلِہَا وَزَعَمَ أَنَّہَا تَحِيضُ

ابوخالد بن حویرث کا بیان ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما مقام صفاح میں تھے۔محمد (محمد بن خالد) نے وضاحت کی کہ یہ جگہ مکہ میں ہے۔پس ایک آدمی خرگوش لے کر آیا جو اس نے شکار کیا تھا۔اس نے کہا: اے عبداللہ بن عمرو! آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ جانور رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا تھا جبکہ میں (آپ کے پاس) بیٹھا ہوا تھا تو آپ ﷺ نے نہ اسے کھایا اور نہ کھانے سے منع فرمایا اور کہا کہ اسے حیض آتا ہے۔