Sunan Abi Dawood Hadith 3794 (سنن أبي داود)
[3794]صحیح
صحیح بخاری (2537) صحیح مسلم (1945)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّہُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بَيْتَ مَيْمُونَةَ فَأُتِيَ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ فَأَہْوَی إِلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِيَدِہِ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ أَخْبِرُوا النَّبِيَّ ﷺ بِمَا يُرِيدُ أَنْ يَأْكُلَ مِنْہُ فَقَالُوا ہُوَ ضَبٌّ فَرَفَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَدَہُ قَالَ فَقُلْتُ أَحَرَامٌ ہُوَ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ لَا وَلَكِنَّہُ لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُہُ قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُہُ فَأَكَلْتُہُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يَنْظُرُ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ،سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (خالد رضی اللہ عنہ) رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر گئے انہیں بھونا ہوا سانڈا پیش کیا گیا۔آپ نے اپنا ہاتھ بڑھایا تو بعض خواتین نے جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھیں کہا: نبی کریم ﷺ جو کھانے لگے ہیں انہیں اس کے متعلق بتا دو۔پس صحابہ نے کہا: یہ سانڈا ہے ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ اٹھا لیا۔سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اے اﷲ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’نہیں ‘ لیکن یہ میرے وطن میں نہیں پائے جاتے اس لیے میں طبعی کراہت کی بنا پر اس سے بچتا ہوں۔‘‘ خالد نے کہا: پھر میں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور کھا لیا جب کہ رسول اللہ ﷺ دیکھ رہے تھے۔