Sunan Abi Dawood Hadith 3795 (سنن أبي داود)
[3795]صحیح
ولہ شواھد عند مسلم (1949، 1951) وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ ثَابِتٍ بْنِ وَدِيعَةَ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي جَيْشٍ فَأَصَبْنَا ضِبَابًا قَالَ فَشَوَيْتُ مِنْہَا ضَبًّا فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَوَضَعْتُہُ بَيْنَ يَدَيْہِ قَالَ فَأَخَذَ عُودًا فَعَدَّ بِہِ أَصَابِعَہُ ثُمَّ قَالَ إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَيُّ الدَّوَابِّ ہِيَ قَالَ فَلَمْ يَأْكُلْ وَلَمْ يَنْہَ
سیدنا ثابت بن ودیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک لشکر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ‘ ہمیں سانڈے ملے۔میں ان میں سے ایک بھون کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے آیا اور آپ ﷺ کے سامنے رکھا۔آپ ﷺ نے ایک تنکا لیا اور اس سے اس کی انگلیاں شمار کیں۔پھر فرمایا ’’بنو اسرائیل کی ایک قوم کو زمین کے جانوروں کی شکل میں مسخ کر دیا گیا تھا ‘ مجھے نہیں معلوم وہ کون سے جانور تھے۔‘‘ کہا کہ پھر آپ نے نہ اسے کھایا اور نہ منع کیا۔