Sunan Abi Dawood Hadith 3798 (سنن أبي داود)
[3798] إسنادہ ضعیف
ملقام: مستور (تقریب: 6878) أي مجہول الحال
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا غَالِبُ بْنُ حَجْرَةَ حَدَّثَنِي مِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ صَحِبْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَلَمْ أَسْمَعْ لِحَشَرَةِ الْأَرْضِ تَحْرِيمًا
جناب ملقام بن تلب اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں رہا ہوں مگر میں نے آپ ﷺ سے حشرات الارض (زمین کے اندر رہنے والے جانوروں) کی حرمت کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔