Sunan Abi Dawood Hadith 3799 (سنن أبي داود)

[3799] إسنادہ ضعیف

عیسی بن نمیلۃ وأبوہ مجہولان (تقریب: 5336،7194) والشیخ مجہول

انوار الصحیفہ ص 135

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ خَالِدٍ الْكَلْبِيُّ أَبُو ثَوْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عِيسَی بْنِ نُمَيْلَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَسُئِلَ عَنْ أَكْلِ الْقُنْفُذِ فَتَلَا قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا الْآيَةَ قَالَ قَالَ شَيْخٌ عِنْدَہُ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ خَبِيثَةٌ مِنْ الْخَبَائِثِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ إِنْ كَانَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَذَا فَہُوَ كَمَا قَالَ مَا لَمْ نَدْرِ

عیسیٰ بن نمیلہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ان سے خار پشت (سہہ) کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے سورۃ الانعام کی یہ آیت تلاوت فرمائی ((قل لا أجد فی ما أوحی إلی محرما)) ’’کہہ دیجئیے کہ بذریعہ وحی جو احکام میرے پاس آئے ہیں ان میں سے میں کسی کھانے والے کے لیے کوئی چیز جسے وہ کھانا چاہے حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ‘ بیشک وہ ناپاک ہے یا وہ فسق ہے کہ (ذبح کرتے وقت) اس پر اﷲ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو ‘ پھر جو شخص مجبور ہو جائے ‘ (بشرطیکہ) وہ سرکشی کرنے والا اور حد سے گزرنے والا نہ ہو ‘ تو بیشک آپ کا رب بڑا بخشنے والا ‘ نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘ مجلس میں سے بڑی عمر کے ایک آدمی نے کہا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ کے پاس اس کا ذکر ہوا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’خبیث جانوروں میں سے ایک خبیث جانور ہے۔‘‘ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اگر رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا ہے تو پھر بات وہی (صحیح) ہے جو آپ ﷺ نے فرمائی ہے جس کا ہمیں علم نہیں۔