Sunan Abi Dawood Hadith 3818 (سنن أبي داود)
[3818] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (3341)
أیوب ھذا ینظر فیہ ولعلہ ابن خوط کما فی النکت الظراف (75/9) وھو متروک (تقریب التہذیب: 612)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي خُبْزَةً بَيْضَاءَ مِنْ بُرَّةٍ سَمْرَاءَ مُلَبَّقَةً بِسَمْنٍ وَلَبَنٍ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ فَاتَّخَذَہُ فَجَاءَ بِہِ فَقَالَ فِي أَيِّ شَيْءٍ كَانَ ہَذَا قَالَ فِي عُكَّةِ ضَبٍّ قَالَ ارْفَعْہُ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَيُّوبُ لَيْسَ ہُوَ السَّخْتِيَانِيُّ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میرا جی چاہ رہا ہے کہ گندم کی سفید روٹی کھاؤں جو گھی اور دودھ میں گوندھی گئی ہو۔‘‘ تو لوگوں میں سے ایک شخص اٹھا اور پکوا کر لے آیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کر دی۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’یہ گھی کس چیز میں تھا‘‘ اس نے کہا کہ سانڈے کی کھال کی کپی میں ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے اٹھا لو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث منکر ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سند میں مذکور ایوب ‘ ایوب سختیانی نہیں ہے۔