Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 382 (سنن أبي داود)

[382]صحیح

صحیح بخاری (174)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ حَدَّثَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ كُنْتُ أَبِيتُ فِي الْمَسْجِدِ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَكُنْتُ فَتًی شَابًّا عَزَبًا وَكَانَتْ الْكِلَابُ تَبُولُ وَتُقْبِلُ وَتُدْبِرُ فِي الْمَسْجِدِ فَلَمْ يَكُونُوا يَرُشُّونَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں میں مسجد میں سویا کرتا تھا۔میری بھر پور جوانی کے دن تھے اور ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔کتے مسجد میں آتے جاتے تھے اور پیشاب بھی کر دیتے تھے مگر وہ لوگ (یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) اس پر کوئی پانی نہ چھڑکتے تھے۔