Sunan Abi Dawood Hadith 3822 (سنن أبي داود)

[3822]صحیح

صحیح بخاری (855) صحیح مسلم (564)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِہِ وَإِنَّہُ أُتِيَ بِبَدْرٍ فِيہِ خَضِرَاتٌ مِنْ الْبُقُولِ فَوَجَدَ لَہَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيہَا مِنْ الْبُقُولِ فَقَالَ قَرِّبُوہَا إِلَی بَعْضِ أَصْحَابِہِ كَانَ مَعَہُ فَلَمَّا رَآہُ كَرِہَ أَكْلَہَا قَالَ كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ بِبَدْرٍ فَسَّرَہُ ابْنُ وَہْبٍ طَبَقٌ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس شخص نے لہسن یا پیاز کھائی ہو وہ ہم سے الگ رہے یا فرمایا کہ ہماری مسجد سے الگ رہے اسے چاہیئے کہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے۔‘‘ (ایک بار) آپ ﷺ کے سامنے طباق پیش کیا گیا ‘ اس میں کئی طرح کی سبزیاں تھیں۔آپ ﷺ نے اس میں بو محسوس کی اور دریافت فرمایا تو جو سبزیاں اس میں تھیں سب بتائی گئیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے اس شخص کے قریب کر دو۔‘‘ (یعنی اس صحابی کے جو آپ ﷺ کے پاس تھا)۔جب اس نے آپ ﷺ کو دیکھا (کہ آپ ﷺ نے نہیں کھایا) تو اس نے بھی اسے کھانا پسند نہ کیا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم کھاؤ ‘ کیونکہ میں (بہت قریب سے) اس سے بات کرتا ہوں جس سے تم نہیں کرتے۔‘‘ احمد بن صالح نے لفظ ((بدر)) کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ابن وہب نے اس کا ترجمہ ’’طبق‘‘ (طباق) کیا ہے۔