Sunan Abi Dawood Hadith 3834 (سنن أبي داود)
[3834]صحیح
رواہ البخاري (5446) ومسلم (2045)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الْإِقْرَانِ إِلَّا أَنْ تَسْتَأْذِنَ أَصْحَابَكَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو دو یا تین تین کھجوریں اکٹھی اٹھا کر کھانے سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ تم اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لو۔