Sunan Abi Dawood Hadith 3860 (سنن أبي داود)
[3860] إسنادہ ضعیف
ترمذی (2051) ابن ماجہ (3483)
قتادۃ عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ احْتَجَمَ ثَلَاثًا فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَالْكَاہِلِ قَالَ مُعَمَّرٌ احْتَجَمْتُ فَذَہَبَ عَقْلِي حَتَّی كُنْتُ أُلَقَّنُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فِي صَلَاتِي وَكَانَ احْتَجَمَ عَلَی ہَامَتِہِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے تین مرتبہ سینگی لگوائی گردن کی دونوں جانب کی رگوں پر اور کندھوں کے درمیان (کمر کے اوپر شروع میں)۔معمر کہتے ہیں: میں نے سینگی لگوا لی تو میرا حافظہ جاتا رہا حتی کہ مجھے نماز میں فاتحہ پڑھنے میں بھی لقمہ دیا جاتا تھا۔انہوں نے اپنی کھوپڑی پر (غلط جگہ پر) سینگی لگوائی تھی۔