Sunan Abi Dawood Hadith 3865 (سنن أبي داود)

[3865]إسنادہ صحیح

أصلہ عند مسلم (1226)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمُّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ نَہَی النَّبِيُّ ﷺ عَنْ الْكَيِّ فَاكْتَوَيْنَا فَمَا أَفْلَحْنَ وَلَا أَنْجَحْنَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَانَ يَسْمَعُ تَسْلِيمَ الْمَلَائِكَةِ فَلَمَّا اكْتَوَی انْقَطَعَ عَنْہُ فَلَمَّا تَرَكَ رَجَعَ إِلَيْہِ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے داغنے سے منع فرمایا ہے ‘ پس ہم نے داغ لگوائے مگر یہ کامیاب رہے نہ مفید ثابت ہوئے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ ملائکہ کا سلام سنا کرتے تھے۔جب انہوں نے داغ لگوائے تو یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔پھر جب چھوڑ دیا تو پھر سے سلام سننے لگے۔