Sunan Abi Dawood Hadith 3878 (سنن أبي داود)
[3878]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (994 وسندہ حسن) وانظر الحدیث الآتي (4061)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمْ الْبَيَاضَ فَإِنَّہَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ وَكَفِّنُوا فِيہَا مَوْتَاكُمْ وَإِنَّ خَيْرَ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کپڑے سفید پہنا کرو،یہ تمہارے سے لباسوں میں بہتر لباس ہے۔اسی میں اپنی میتوں کو کفن دیا کرو اور تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز کرتا اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔‘‘