Sunan Abi Dawood Hadith 3891 (سنن أبي داود)
[3891]إسنادہ صحیح
رواہ مسلم (2202)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ كَعْبٍ السُّلَمِيَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيرٍ أَخْبَرَہُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّہُ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ قَالَ عُثْمَانُ وَبِي وَجَعٌ قَدْ كَادَ يُہْلِكُنِي قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ امْسَحْہُ بِيَمِينِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَقُلْ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَذْہَبَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ مَا كَانَ بِي فَلَمْ أَزَلْ آمُرُ بِہِ أَہْلِي وَغَيْرَہُمْ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جب کہ مجھے بڑا سخت درد ہو رہا تھا،قریب تھا کہ مجھے ہلاک کر دے۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’درد کی جگہ پر سات بار اپنا داہنا ہاتھ پھیرو اور یوں کہو ((أعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما أجد)) ’’میں اللہ کی عزت اور قدرت کی پناہ چاہتا ہوں اس تکلیف سے جس میں میں مبتلا ہوں۔‘‘ چنانچہ میں نے ایسے ہی کیا تو اللہ نے میری تکلیف دور کر دی۔تب سے میں اپنے گھر والوں اور دوسروں کو یہ دم بتاتا آ رہا ہوں۔