Sunan Abi Dawood Hadith 3895 (سنن أبي داود)
[3895]صحیح
صحیح بخاری (5745) صحیح مسلم (2194)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَقُولُ لِلْإِنْسَانِ إِذَا اشْتَكَی يَقُولُ بِرِيقِہِ ثُمَّ قَالَ بِہِ فِي التُّرَابِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَی سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب کوئی شخص بیمار ہو جاتا تو نبی کریم ﷺ اپنا لعاب لیتے پھر اسے مٹی لگاتے اور یوں فرماتے ((تربۃ أرضنا بریقۃ بعضنا یشفی سقیمنا بإذن ربنا)) ’’مٹی ہماری زمین کی،ہمارے ایک کے لعاب کے ساتھ،شفاء پائے ہمارا مریض ‘ ہمارے رب کے حکم سے۔‘‘