Sunan Abi Dawood Hadith 3904 (سنن أبي داود)

[3904]حسن

أخرجہ الترمذي (135 وسندہ حسن) ورواہ ابن ماجہ (639 وسندہ حسن) حکیم الأثرم حسن الحدیث، وللحدیث شاھد عند مسلم (2230) مشکوۃ المصابیح (4599)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ أَتَی كَاہِنًا قَالَ مُوسَی فِي حَدِيثِہِ فَصَدَّقَہُ بِمَا يَقُولُ ثُمَّ اتَّفَقَا أَوْ أَتَی امْرَأَةً قَالَ مُسَدَّدٌ امْرَأَتَہُ حَائِضًا أَوْ أَتَی امْرَأَةً قَالَ مُسَدَّدٌ امْرَأَتَہُ فِي دُبُرِہَا فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَی مُحَمَّدٍ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص کسی کاہن کے پاس گیا جو غیب کی خبریں دیتا ہو اور پھر اس کی تصدیق کی ‘ یا اپنی بیوی کے پاس اس کے ایام حیض میں گیا ‘ یا اس کی دبر میں مباشرت کی تو وہ محمد ﷺ پر نازل کردہ دین سے بری ہوا۔‘‘