Sunan Abi Dawood Hadith 3906 (سنن أبي داود)

[3906]صحیح

صحیح بخاری (846) صحیح مسلم (71)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِيِّ أَنَّہُ قَالَ صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَةِ فِي إِثْرِ سَمَاءٍ كَانَتْ مِنْ اللَّيْلِ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ ہَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ قَالَ أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہِ فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ وَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مقام حدیبیہ میں ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جب کہ رات کو بارش ہو چکی تھی۔نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ ﷺ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ’’کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہارے رب نے کیا کہا ہے؟‘‘ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی خوب جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے میرے بندوں میں سے کچھ مجھ پر ایمان لائے ہیں اور کچھ کافر ہو گئے ہیں۔جنہوں نے یہ کہا کہ ہمیں اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ملی ہے ‘ تو وہ مجھ پر ایمان لائے اور ستارے کے کافر ہوئے ہیں۔اور جنہوں نے کہا کہ ہمیں فلاں فلاں ستارے سے بارش ملی ہے تو وہ مجھ سے کافر ہوئے اور ستارے پر ایمان لائے۔‘‘